Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مؤذن کے کردار سے نماز کی ادائیگی متاثر ہوتی ہے؟

کیا مؤذن کے کردار سے نماز کی ادائیگی متاثر ہوتی ہے؟

موضوع: معاشرتی آداب

سوال پوچھنے والے کا نام: علی حامی       مقام: حیدرآباد، الہند

سوال نمبر 3656:
السلام علیکم! اگر ایک موذن کی بیوی کے کسی غیرمسلم شخص سے ناجائز تعلقات ہوں‌ تو کیا ایسے موذن کی آذان پر نماز ہوجائے گی؟

جواب:

مذکورہ مؤذن کی آذان سے نمازیوں کی نماز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کی نماز ہو جائے گی۔ لیکن یہ عمل اچھا نہیں ہے۔ اس مؤذن کو سوچنا چاہیے کہ واقعی اس کے گھر میں کوئی ایسی خرابی ہے تو اس کو دور کیا جانا ضروری ہے۔ اسے بیوی کو سمجھانا چاہیے کہ اس کی حرکات اس کے شوہر کی ناموس اور احکامِ شرعیت کی خلاف ورزی ہیں۔ اگر وہ باز آجائے تو درست ورنہ اسے ایک رجعی طلاق دے کر سدھرنے کا موقع دے۔ اگر اس کے بعد بھی باز نہیں آتی تو عدت کے بعد نکاح ختم ہوجائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-06-22


Your Comments