بیٹے کی پیدائش کا وظیفہ کیا ہے؟


سوال نمبر:3629
السلام علیکم! مجھے بیٹے کی شدید خواہش ہے اور میں نے اس کے لیے کئی منتیں‌ مانیں اور وظائف پڑھے مگر میرے گھر میں پھر بھی بیٹی ہوئی ہے۔ کیا میں وہ منتیں‌ پوری کروں؟ اور مجھے بیٹے کے لیے کوئی وظیفہ بھی بتائیں۔

  • سائل: ثمینہ عابدمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 25 مئی 2015ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

اگر آپ نے بیٹے کی پیدائش کے لیے کوئی منت یا نظر مانی تھی اور آپ کے ہاں بیٹے کی پیدا نہیں ہوا تو منت کا پورا کرنا آپ پر واجب نہیں۔ منت یا نظر پوری کرنا اس وقت واجب ہوتا ہے جب وہ مقصد حاصل ہوجائے جس کے لیے نظر مانی گئی تھی۔

اولاد نرینہ کے حصول کے لیے اوّل و آخر درودِ پاک پڑھ کر روزانہ ’یَا اَوّلُ‘ کا سو (100) بار ورد کریں۔ یہ وظیفہ حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زائد عرصہ جاری رکھیں۔ ان شاءاللہ اولادِ نرینہ کی نعمت ملے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔