Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کونڈے پکانے کی حقیقت کیا ہے؟

کونڈے پکانے کی حقیقت کیا ہے؟

موضوع: ایصال ثواب

سوال پوچھنے والے کا نام: مدثر لطیف       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 3624:
کونڈے پکانے کی حقیقت کیا ہے؟

جواب:

 کونڈوں کی اصل ایصال ثواب ہے اور ایصال ثواب کے جواز پر بےشمار دلائل ہیں۔ یہ ایصالِ ثواب امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ کے لیے کیا جاتا ہے جوکہ جائز ہے۔ خیال رہے کہ کونڈوں کی نیاز کے موقع پر ’داستانِ عجیب‘ کے نام سے جو کہانی عام طور پر سنائی جاتی ہے وہ من گھڑت ہے اور اس کی کوئی اصل نہیں۔ اسی طرح بعض جگہ یہ قید لگاتے ہیں کہ گھر میں بیٹھ کر ہی نیاز کھائی جائے، باہر نہ لی جائی جائے۔ یہ قید بھی بےجا اور عبث ہے، ان باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ بہرحال ان قیودات سے اجتناب کیا جائے اور خالص ایصال ثواب کو مد نظر رکھا جائے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا رجب کے کونڈے جائز ہیں‌؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-13


Your Comments