تیمم کن حالتوں میں جائز ہے؟


سوال نمبر:362
تیمم کن حالتوں میں جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: طہارت  |  تیمم

جواب:

تیمم درج ذیل حالتوں / صورتوں میں جائز ہے :

  1. ایسی بیماری جس میں وضو کرنے یا غسل کرنے سے اضافہ ہو یا پانی استعمال کرنے کی صورت میں دیر سے ٹھیک ہونے کا خدشہ ہو۔
  2. پانی دستیاب نہ ہو یا پانی کے استعمال کرنے پر قدرت نہ ہو۔
  3. چاروں طرف ایک ایک میل تک پانی ملنے کی توقع نہ ہو۔
  4. پانی پر کسی دشمن کا قبضہ ہو جس کے باعث اسے حاصل کرنے میں جان جانے کا یا بے عزت ہونے کا خطرہ ہو۔
  5. پانی پر کوئی موذی جانور قابض ہو یا راستے میں موذی جانور ہو۔
  6. وضو یا غسل کرنے کے دوران عید کی نماز رہ جانے کا خدشہ ہو۔
  7. غیر ولی کو یہ خوف ہو کہ نمازِ جنازہ رہ جائے گی یعنی چاروں تکبیریں جاتی رہیں گی۔

ان تمام حالتوں میں تیمم جائز ہے جبکہ پانی دستیاب ہونے یا پانی پر قادر ہونے یا مریض کے تندرست ہونے پر تیمم جائز نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔