کیا مسجد کے فنڈز سے امام، خطیب اور خادم کو تنخواہ دینا جائز ہے؟


سوال نمبر:3549
السلام علیکم! مسجد کی آمدنی سے امام مسجد، خطیب اور خادم کو ماہانہ تنخواہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

  • سائل: محمد نعیممقام: ٹھینگ موڑ
  • تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب

جواب:

مسجد کے فنڈز سے امام مسجد، خطیب اور خادم کو ماہانہ تنخواہ دینا جائز ہے۔ مسجد کے لیے جو بھی فنڈز جمع کیے جاتے ہیں ان کا مقصد مسجد کی تعمیروترقی اور آبادکاری ہے۔ امام، خطیب اور خادم مسجد کی آباد کاری میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے مسجد کی رقم سے ان کو تنخواہ دینے میں کوئی ممانعت نہیں۔ لیکن اگر کوئی شخص مسجد کا چندہ دیتے ہوئے کہے کہ میرا پیسہ صرف مسجد کی عمارت یا تعمیر پر ہی خرچ کیا جائے تو اس کو مسجد کی تعمیر ہی میں خرچ کیا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی