Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - منی کی کتنی مقدار کے اخراج سے غسل واجب ہوتا ہے؟

منی کی کتنی مقدار کے اخراج سے غسل واجب ہوتا ہے؟

موضوع: طہارت   |  غسل

سوال پوچھنے والے کا نام: عبید بٹ       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 3534:
السلام علیکم! احتلام کی کتنی مقدار خارج ہو تو غسل واجب ہوتا ہے؟ (مردوں کے لیے)

جواب:

شہوت کے ساتھ مطلقاً منی کا نکلنا ناقضِ غسل ہے اور اس کی وجہ سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:

الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ

پانی کا استعمال پانی نکلنے سے ہے (یعنی غسل اس صورت میں واجب ہوگا جب انزال ہو)

مسلم، الصحيح، الحيض، باب انما الماء من الماء، رقم: 343

اس لیے پانی یعنی مادۂ منویہ کے انزال سے پانی یعنی غسل واجب ہوجاتا ہے۔ یہ حکم مطلق ہے، اس میں کسی خاص مقدار کی قید نہیں۔ لہٰذا جب منی شہوت کے ساتھ نکلے تو غسل واجب ہو جاتا ہے، خواہ اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2015-03-16


Your Comments