Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا غسل کے دوران قرآنی آیات اور مختلف دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے؟

کیا غسل کے دوران قرآنی آیات اور مختلف دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: غسل   |  طہارت

سوال نمبر 350:
کیا غسل کے دوران قرآنی آیات اور مختلف دعاؤں کا پڑھنا جائز ہے؟

جواب:

غسل کرتے ہوئے انسان بالعموم ننگا ہوتا ہے اس لیے اس دوران قرآنی آیات یا دیگر کوئی دعا وغیرہ پڑھنا جائز نہیں یہاں تک کہ کوئی دنیوی کلام کرنا بھی منع ہے۔ فقہاء فرماتے ہیں :

ويستحب أن لا يتکلم بکلام معه ولو دعاء، لأنه فی مصب الاقذار، ويکره مع کشف العورة.

طحطاوی، مراقی الفلاح : 57

’’مستحب یہ ہے کہ غسل کرنے والا کسی قسم کا کوئی کلام نہ کرے اگرچہ وہ دعا ہی ہو اس لیے کہ وہ گندگی کی جگہ پر ہے۔ بے پردگی کی حالت میں (کوئی کلام کرنا یا دعا پڑھنا) مکروہ ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments