نادانستہ طور پر دورانِ حیض ہمبستری کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3486
السلام علیکم! عورت کو حیض آئے پھر کچھ دنوں بعد خون آنا بند ہو جائے اور یقین ہو جانے پر اسکا شوہر اسکی رضامندی سے ہمبستری کرلیتا ہے۔ چند گھنٹوں بعد پھر خون آنا شروع ہو جاتا ہے، یا چند قطرے ظاہر ہوتے ہیں تو کیا وہ دونوں گنہگار ہونگے یا قابل معافی ہے؟ اوراسی طرح نفاس کے بعد بھی اگر ایسا ہو جائے؟ شکریہ

  • سائل: شکیل احمدمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2015ء

زمرہ: حیض

جواب:

حیض و نفاس کی مدت کے بعد آنے والا خون بیماری کا خون ہوتا ہے جسے استحاضہ کہتے ہیں، اس کی وضاحت کے لیے ملاحضہ کیجیے:

استحاضہ اور حیض میں فرق کیسے کیا جائے؟

اگر حیض و نفاس کی مدت یا عورت کی عادت کے مطابق خون بند ہوجانے پر آپ نے ہمبستری کی پھر آپ گناہگار نہیں ہیں۔ اگر عادت سے پہلے خون بند ہوا پھر آپ لوگوں کو انتظار کرنا چاہیے تھا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری