اقامت کہے بغیر شروع ہونے والی نماز کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3462
السلام علیکم! امام اقامت سے قبل رکعت باندھ لے اور فوراً یاد آجائے تو نماز توڑ کر اقامت کہنے کے بعد دوبارہ نماز پڑھائے یا بغیر اقامت کےنماز جاری رکھے؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

  • سائل: عریشہمقام: ہند
  • تاریخ اشاعت: 18 جنوری 2015ء

زمرہ: نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |  اقامت  |  نماز کی سنتیں

جواب:

باجماعت نماز سے پہلے اقامت کہنا سنت ہے۔ سہواً یا بھول کر کسی سنت کے رہ جانے کی صورت میں نماز ہو جاتی ہے۔ اگر ناداستہ طور پر اقامت کہے بغیر امام صاحب تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز شروع کر دیں تو نماز ہوجاتی ہے۔ بغیر اقامت کہے شروع ہونے والی نماز توڑنے کی ضرورت نہیں مکمل کر سکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی