Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر رمی ادھوری چھوڑی جائے، تو کیا دم لازم آتا ہے؟

اگر رمی ادھوری چھوڑی جائے، تو کیا دم لازم آتا ہے؟

موضوع: رمی

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سلیم       مقام: ریاض

سوال نمبر 3431:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاۃ! میں حج پر تھا۔ پہلے دن رمی کی، جس کے بعد آفس سے آنے ولی ایمرجنسی کال کی وجہ سے مجھے واپس ریاض آنا پڑا۔ دوسرے اور تیسرے دن کی رمی نہیں کر سکا۔ کیا مجھ پر دم لازم آئے گا؟

جواب:

جیسا کہ آپ نے اپنے سوال میں لکھا ہے کہ آپ رمی ادھوری چھوڑ کر چلے گئے، تو ایسی صورت میں دم دینا لازم آتا ہے۔ لہٰذا آپ پر لازم ہے ایک بکرا صدقہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2014-12-23


Your Comments