بتول کا کیا مطلب ہے؟


سوال نمبر:3375
بتول کے کیا معنیٰ ہیں؟

  • سائل: عبدالروفمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 25 نومبر 2014ء

زمرہ: معاملات

جواب:

بتول کے معنیٰ عفت و عصمت والی کنواری کے ہیں۔ یہ سیدہ مریم اور سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہما کا لقب بھی ہے۔

بتول دراصل ایسی خاتون کو کہا جاتا ہے جو اللہ کی رضا کے لیے اپنی دنیاوی خواہشات کو قربان کے دے۔ جو دُنیا میں رہتے ہوئے بھی دُنیا سے اَلگ رہے۔ جو اللہ کی بندگی میں اخلاص پیدا کرلے اور جس کے اعمال خالصتاً صرف خدائے بزرگ و برتر کی خوشنودی کے لیے ہوں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد ثناء اللہ طاہر