Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خواتین مسجد میں نمازِ تسبیح ادا کر سکتی ہیں؟

کیا خواتین مسجد میں نمازِ تسبیح ادا کر سکتی ہیں؟

موضوع: خواتین کی نماز   |  نماز تسبیح

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام فرید       مقام: سیالکوٹ

سوال نمبر 3288:
السلام علیکم! میں خواتین کی نمازِ تسبیح کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا خواتین مسجد میں نمازِ تسبیح ادا کر سکتی ہیں؟ کیا باجماعت نماز کی صورت میں سب ایک ہی صف میں کھڑی ہوں گی یا ان میں سے ان کی امام آگے کھڑی ہوگی؟

جواب:

خواتین مسجد میں باجماعت نماز تسبیح ادا کر سکتی ہیں۔ اگر ان کی امامت بھی ایک عورت ہی کر رہی تو وہ آگے بڑھ کر کھڑی نہیں ہوگی، بلکہ صف کے درمیان میں کھڑی ہو گی۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا خواتین مسجد میں باجماعت نماز پنجگانہ ادا کر سکتی ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-03-17


Your Comments