حیض و نفاس کی حالت میں بیوی سے مباشرت کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3281
السلام علیکم! حیض و نفاس کی حالت میں بیوی سے مباشرت کر نا کیسا ہے؟ اگر یہ فعل سرزد ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

  • سائل: برھان احمد خانمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء

زمرہ: نفاس  |  حیض

جواب:

حیض و نفاس کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنا حرام ہے۔ البتہ بوس و کنار کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان کو یقین ہو کہ وہ اپنے نفس پر کنٹرول کر سکتا ہے، اگر نہیں تو پھر اسے بوس و کنار کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

جس نے بھی حالتِ حیض و نفاس میں اپنی بیوی سے مباشرت کی اس نے حرام کام کیا ہے۔ اب وہ اس غلطی پر اللہ سے معافی مانگے، توبہ کرے اور آئندہ کے لیے اسی حرکت سے باز رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی