کیا عدالت کی سزا سربراہِ ریاست معاف کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:3277
السلام علیکم! پاکستانی قانون کے مطابق سپریم کورٹ کی دی ہوئی سزائے موت کو صدرِ پاکستان معاف کر سکتے ہیں۔ کیا صدر کا یہ اختیار شریعت کے مطابق جائز ہے؟

  • سائل: عمرانمقام: دبئی
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء

زمرہ: حدود و تعزیرات

جواب:

شریعت کے مطابق اگر مقتول کے ورثاء اگر قاتل کو معاف کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص قاتل کو معاف نہیں کر سکتا۔ صدر ہو یا کوئی اور اگر وہ مقتول کے ورثاء کی مرضی کے خلاف قاتل کو معافی دیتا ہے تو یہ اسلامی اصولِ عدل کے منافی ہے۔ صدر کا یہ اختیار شریعت، انصاف اور مساوات کے اصولوں کے خلاف ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔