Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا موٹر سائیکل کی لکی کمیٹی جائز ہے؟

کیا موٹر سائیکل کی لکی کمیٹی جائز ہے؟

موضوع: لکی کمیٹی

سوال پوچھنے والے کا نام: شکیل نواز       مقام: لاہور

سوال نمبر 3275:
السلام علیکم! کیا موٹر سائیکل کی لکی کمیٹی جائز ہے؟

جواب:

آپ نے یہاں وضاحت نہیں کی کہ اس کمیٹی کا طریقہ کار کیا ہے۔

اگر تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس کی موٹر سائیکل نکلی ہے اس کو موٹر سائیکل دے کر آئندہ شامل نہیں کیا جائے گا اور باقی ممبران آخر تک کمیٹی دیں گے، تو یہ طریقہ غلط اور اسلامی اقتصادی اُصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے بر عکس اگر کمیٹی کے تمام ممبران آخر تک پیسے جمع کرواتے رہیں اور سب کو موٹر سائیکل بھی ملے اور ان کمیٹیوں کی رقم سے ہونے والی سرمایہ کاری سے ملنے والے نفع کو بھی برابر برابر تقسیم لیا جائے تو یہ طریقہ درست ہوگا۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

لکی ڈرا سکیم کے تحت انعامات حاصل کرنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-06-27


Your Comments