Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خود کو آلِ ہاشم کی طرف منسوب کرنا درست ہے؟

کیا خود کو آلِ ہاشم کی طرف منسوب کرنا درست ہے؟

موضوع: نسب

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد صابر انوار شاہ       مقام: لاہور

سوال نمبر 3269:
السلام علیکم! میرے ابو کے بقول ہم لوگ ہاشمی ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہیں، لیکن ہمارے پاس کوئی شجرہ نہیں ہے جس سے یہ بات ثابت کی جا سکے۔ لوگ ہمیں سید پکارتے ہیں، اگر چہ ہم اپنے نام کے ساتھ سید کی بجائے احتیاطاً شاہ لکھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

جواب:

نسب کا دار و مدار شہرت پر ہوتا ہے۔ شجرہ نسب کی ضرورت نہیں۔ شجرہ نسب تو جعلی بھی بن جاتا ہے۔ آپ اپنے والد صاحب کی بات پر اعتبار کریں۔ ’’سید‘‘ یا ’’شاہ‘‘ کوئی ذات نہیں ہے۔

اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

سید کون ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-06-10


Your Comments