کیا شادی کے لیے دیا گیا حلف پورا کرنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:3264
السلام علیکم! ایک لڑکے نے کسی لڑکی کی محبت میں آکر قرآن پاک پر حلف دیا کہ وہ شادی صرف اُسی لڑکی سے کرے گا۔ بعد میں مذکورہ لڑکی کی شادی اس کے والدین نے کہیں‌ اور کر دی۔ کیا یہ لڑکا کسی دوسری لڑکی سے شادی کر سکتا ہے؟

  • سائل: رفیق قادریمقام: گجرات، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 29 مئی 2014ء

زمرہ: قسم اور کفارہ قسم

جواب:

اگر کسی شخص نے مذکورہ حلف دیا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ قسم کا کفارہ دے اور کسی دوسری لڑکی سے شادی کر لے۔

قسم کا کفارہ جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

قسم کا کفارہ کیسے ادا کیا جاتا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی