لوحِ محفوظ سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:3262
السلام علیکم! لوحِ محفوظ سے کیا مراد ہے؟

  • سائل: محمد سہیلمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 10 جون 2014ء

زمرہ: عقائد

جواب:

لوحِ محفوظ وہ تختی ہے جس پر ساری کائنات کی تقدیر (علمِ الٰہی) درج ہے۔ اس علم میں سے اللہ پاک جس کو جتنا چاہے عطا فرماتا ہے۔ لوحِ محفوظ مخلوق کی دست و برد سے محفوظ ہے۔ نہ اس میں سے کوئی چوری کر سکتا ہے اور نہ تبدیلی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی