Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا عورت پر غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل واجب ہو جاتا ہے؟

کیا عورت پر غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل واجب ہو جاتا ہے؟

موضوع: طہارت   |  غسل

سوال پوچھنے والے کا نام: مناہل       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 3248:
السلام علیکم! براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں کہ اگر عورت کو اپنے جسم کے غیر ضروری حصوں کے بال صاف کرنا مقصود ہو ، تواس پر غسل واجب جاتا ہے؟ یا غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد صرف ان حصوں کو دھو لیا جائے؟

جواب:

جسم کے غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل واجب نہیں ہوتا، لیکن مستحب ہے کہ غسل کرلیا جائے۔ اگر غسل نہ بھی کریں تو صرف ان حصوں کو دھو لینا بھی درست ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-01


Your Comments