کیا عورت پر غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل واجب ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر:3248
السلام علیکم! براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں کہ اگر عورت کو اپنے جسم کے غیر ضروری حصوں کے بال صاف کرنا مقصود ہو ، تواس پر غسل واجب جاتا ہے؟ یا غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد صرف ان حصوں کو دھو لیا جائے؟

  • سائل: مناہلمقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 01 جولائی 2014ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:

جسم کے غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل واجب نہیں ہوتا، لیکن مستحب ہے کہ غسل کرلیا جائے۔ اگر غسل نہ بھی کریں تو صرف ان حصوں کو دھو لینا بھی درست ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی