Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں‌ کسی بزرگ کی زیارت پر اگر آواز آئے کہ یہ تمہارے نبی ہیں، تو خواب کی تعبیر کیا ہو گی؟

خواب میں‌ کسی بزرگ کی زیارت پر اگر آواز آئے کہ یہ تمہارے نبی ہیں، تو خواب کی تعبیر کیا ہو گی؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: رانا وقار حسین       مقام: راجہ جنگ، قصور

سوال نمبر 3237:
السلام علیکم مفتی صاحب! میں نے ایک خواب میں سفید کپڑوں میں ملبوس اور عمامہ باندھے ہوئے ایک خوبصورت بزرگ کو دیکھا ہے، اور ان کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری صاحب سر جھکائے ہوئے کھڑے ہیں۔ اور مجھے ایک آواز آتی ہے کہ یہ تمھارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں ان کی زیارت کرتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔

جواب:
اچھا اور مبارک خواب ہے۔ مبشرات میں سے ہے۔ آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ لہٰذا آپ پر سکون رہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-01


Your Comments