Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا بیوی کی لڑکی سے اس کے موجودہ شوہر کی پہلی بیوی کے لڑکےکی شادی جائز ہے؟

کیا بیوی کی لڑکی سے اس کے موجودہ شوہر کی پہلی بیوی کے لڑکےکی شادی جائز ہے؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی       مقام: حیدرآباد دکن، بھارت

سوال نمبر 3231:
اسلام علیکم! مجھے شادی سے متعلق ایک مسئلہ کی وضاحت درکار ہے۔ ایک مطلقہ خاتون کی پہلے شوہر سے ایک لڑکی ہے۔ اس خاتون کی دوسری شادی جس شوہر سے ہوتی ہے، اس کی اپنی پہلی مرحومہ بیوی سے ایک لڑکا ہے- کیا اس خاتون کی لڑکی سے اس کے موجودہ شوہر کے پہلی بیوی کے لڑکے سے شادی جائز ہے؟

جواب:

مذکورہ خاتون کے پاس اس کے سابقہ شوہر سے جو بیٹی ہے، اس سے موجودہ شوہر کے بیٹے کا نکاح جائز ہے۔ ایسے نکاح میں شرعا کوئی ممانعت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-05-30


Your Comments