Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا خواتین غیرضروری بال صاف کرنے کے لئے بلیڈ والی مشین استعمال کر سکتی ہیں‌؟

کیا خواتین غیرضروری بال صاف کرنے کے لئے بلیڈ والی مشین استعمال کر سکتی ہیں‌؟

موضوع: طہارت   |  عورت کے احکام

سوال پوچھنے والے کا نام: عائشہ قادری       مقام: لاہور

سوال نمبر 3208:
السلام علیکم! کیا خواتین غیر ضروری بالوں کو کاٹنے کے لئے ایسی مشین استعمال کر سکتی ہیں‌ جس میں بلیڈ لگے ہوں؟

جواب:

غیر ضروری بال صاف کرنے کے آلات کے سلسلہ میں شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ جس طرح آسانی کے ساتھ ممکن ہو، ان بالوں کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ لیکن عورتوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ پاوڈر یا کریم وغیرہ ہی استعمال کریں۔ بلیڈ کا استعمال بھی ناجائز نہیں ہے۔ عورتیں غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے بلیڈ والی مشین یا کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-02


Your Comments