Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ازدوجی تعلقات ادا نہ کرنے کی صورت میں مردگنہگار ہوتا ہے؟

کیا ازدوجی تعلقات ادا نہ کرنے کی صورت میں مردگنہگار ہوتا ہے؟

موضوع: خلع کا حکم   |  خواتین کے حقوق و فرائض

سوال پوچھنے والے کا نام: نا معلوم       مقام: پاکستان

سوال نمبر 3197:
السلام علیکم! کیا ازدوجی تعلقات ادا نہ کرنے کی صورت میں مردگنہگار ہوتا ہے؟ ایسی صورت میں بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب:

اگر مرد اپنی بیوی کے جسمانی حقوق پوری طرح سے ادا نہیں کر رہا تو وہ سخت گنہگار ہے۔ اسی طرح اگر مالی حقوق بھی ادا نہیں کرے گا تو بھی گنہگار ہوگا۔ ایسی صورتِ حال میں اگر عورت چاہے تو وہ بذریعہ عدالت تنسیخِ نکاح کروا سکتی ہے۔

لہذا بہتر یہی کہ اگر مرد اس قابل نہیں کہ اپنی زوجہ کے حقوق پورے کرسکے یا جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے، تو زوجہ اس سے بذریعہ عدالت تنسیخِ نکاح کروا کر کسی دوسری جگہ شادی کر لے۔ صورتِ اوّل میں زوجین کے اکٹھے رہنے سے دونوں گنہگار ہوں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-04


Your Comments