کیا خفیہ نکاح کے بعد اسی لڑکی سے اعلانیہ نکاح کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:3190
السلام علیکم! اگر کسی لڑکے نے لڑکی سے خفیہ طور پر نکاح کر لیا ہو اور وہ دبارہ لوگوں کے سامنے کرنا چاہتا ہو، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

  • سائل: ایازمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2014ء

زمرہ: نکاح

جواب:

اگر تو لڑکے اور لڑکی نے دو عاقل، بالغ، مسلمان گواہوں کی موجودگی میں بعوض حق مہر رضا مندی سے نکاح کیا تو پہلے والا نکاح درست اور قائم ہے، اور دوبارہ لوگوں کے سامنے بھی کرسکتے ہیں۔ اگر انہوں نے خفیہ طور پر اس طرح نکاح کیا کہ دونوں نے بیٹھ کر گواہوں کے بغیر ایجاب و قبول کر لیا تو پہلے والا نکاح منعقد ہی نہیں ہوا، اس صورت میں دوسرا نکاح کرنا ضروری ہے۔ بہر حال دونوں صورتوں میں وہ لوگوں کے سامنے دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں، اس میں کوئی ممانعت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی