Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا نماز کے علاوہ تسبیحات کا وظیفہ بھی برائی اور بےحیائی سے روکتا ہے؟

کیا نماز کے علاوہ تسبیحات کا وظیفہ بھی برائی اور بےحیائی سے روکتا ہے؟

موضوع: ذکر  |  وظائف  |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: عاطف شوکت       مقام: لاہور

سوال نمبر 3160:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ جیسے نماز برے کاموں اور بے حیائی سے روکتی ہے۔ اسی طرح اگر تسبیحات یا کسی ورد کو معمول بنا لیے جائے تو کیا وہ بھی اسی طرح برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے؟

جواب:

جب کوئی شخص ذکر اذکار کرے گا اور ہر وقت اللہ کی یاد میں رہے گا تو برائی سے بچنا یقینی ہو جاتا ہے۔ لیکن سب سے پہلے فرائض کی ادائیگی ضروری ہے۔ اگر کوئی وظائف کو معمول بنا لے اور فرائض کو چھوڑ دے، تو اس کے لیے ان وظائف سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ نمازِ پنجگانہ، روزے، حج، زکوٰۃ اور بیوی بچوں کے حقوق پورے کرنا ضروری ہے، اور عبادات میں شامل ہے۔ اگر ان عبادات کے بعد وقت ملے تو دیگر تسبیحات اور وظائف پڑھنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-09


Your Comments