Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عقیقہ کے گوشت کے کتنے حصے ہوتے ہیں؟

عقیقہ کے گوشت کے کتنے حصے ہوتے ہیں؟

موضوع: عقیقہ   |  مسائل عقیقہ

سوال پوچھنے والے کا نام: سید ارتضی       مقام: پاکستان

سوال نمبر 3152:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ عقیقہ کے کتنے حصے ہوتے ہیں؟ کیا عقیقہ میں غریبوں کا بھی حصہ ہوتا ہے؟

جواب:

بہتر تو یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کی طرح عقیقہ کے گوشت کے بھی تین حصے کیے جائیں۔ ایک حصہ غریبوں کو، ایک رشتہ داروں اور دوستوں کو دے دیا جائے اور ایک خود رکھ لیں۔ اگر کوئی پروگرام ہو تو سارے کا سارا بھی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن غریبوں کا خیال رکھتے ہوئے ان کو بھی پروگرام میں شامل کر لیا جائے تو بہترین عمل ہے۔ لہذا غریبوں کی مدد ضرور کی جائے اور ان کو تیسرا حصہ ضرور دیا جائے، بہترین عمل یہی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-07-07


Your Comments