اس صدی کا مجدد کون ہے؟

سوال نمبر:3146
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اس صدی کا مجدد کون ہے؟

  • سائل: اذعان ازہریمقام: کشمیر، ھند
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

ایک مجدد وہ شخص ہوتا ہے جو ایسے کام کرتا ہے جن کی امت کو شدید ضرورت ہوتی ہے، بدعات کا قلع قمع کرتا ہے، مردہ تعلیمات کو اپنے قول و فعل سے  زندہ کرتا ہے، اسلام کو حیات بخش مشن کے طور پر دوبارہ دنیا کے سامنے لاتا ہے، اسلام کے رخِ روشن پر بدعات کے گردوغبار کو تعلیماتِ اسلامیہ کی روشنی میں دھوتا ہے اور اسلام کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر صدی کے آخر میں اللہ تعالیٰ ایک مجدد کو مبعوث فرماتا ہے جو دین اسلام کی اس وقت کے مطابق تجدید کرتا ہے۔

اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

مجدد کی کیا علامات ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟