اسلامی بینک سے قرضہ لینا یا کریڈٹ کارڈ لینا حرام ہے یا حلال؟


سوال نمبر:3117
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کسی بینک سے قرضہ لینا یا کریڈٹ کارڈ لینا حرام ہے یا حلال؟

  • سائل: ضیاء الرحمنمقام: ابو ظہبی، یو اے ای
  • تاریخ اشاعت: 22 فروری 2014ء

زمرہ: بینکاری

جواب:

تقریبا ہر بینک میں ایک شعبہ PLS نفع و نقصان کا ہے۔ اس میں آپ اکاؤنٹ اوپن کروا سکتے ہیں اور اس کا کریڈٹ کارڈ بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بینک جو نفع نقصان کی شراکت پر سرمایا کاری کرتا ہے، قرضہ دیتا ہے یا قرض حسنہ دیتا ہے تو اس سے لے سکتے ہیں، جائز ہے۔ سود پر قرضہ لینا یا دینا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی