Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نجاستِ حقیقیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

نجاستِ حقیقیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

موضوع: عبادات  |  طہارت

سوال نمبر 311:
نجاستِ حقیقیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب:

نجاستِ حقیقیہ اس گندگی کو کہتے ہیں جو ظاہراً نظر آئے اسے شرع نے اصل نجس قرار دیا ہے۔ انسان اپنے بدن، کپڑوں اور کھانے پینے کی چیزوں کو اس سے بچاتا ہے مثلًا پیشاب، شراب، خون، فضلہ وغیرہ۔ اس سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے اور اگر کسی چیز پہ لگ جائے تو اسے دور کر کے اس چیز کو پاک کرنے کا حکم ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments