Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - بیوی کو مارنے اور گالیاں دینے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

بیوی کو مارنے اور گالیاں دینے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

موضوع: خواتین کے حقوق و فرائض

سوال پوچھنے والے کا نام: سبحان       مقام: لاہور

سوال نمبر 3092:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مجھے میری سسر چھوٹی چھوٹی باتوں‌ پر گالیاں دیتے ہیں جبکہ میرا خاوند بھی مجھے مارتا بھی اور گالیاں بھی دیتا ہے اب مجھے بتائیں کے بیوی کو مارنے اور گالیاں دینے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

جواب:

شوہر نہ بیوی کو گالیاں دے سکتا ہے نہ مار پیٹ کر سکتا ہے، اس کو یہ اجازت ہی نہیں ہے۔ اگر شوہر مار پیٹ سے باز نہ آئے تو بیوی بذریعہ عدالت تنسیخ نکاح کروا سکتی ہے۔ شرعا گالیاں دینا اور مار پیٹ کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-02-15


Your Comments