نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کیسی جگہ ہونی چاہیے؟


سوال نمبر:3070
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مسجد میں دو سال سے جمعہ کی نماز ہو رہی ہے۔ اس کے تقریبا 300 گز کے فیصلے پر ایک دینی دار العلوم ہے جہاں‌ عیدین کی نماز، نماز جنازہ وغیرہ ادا ہوتا ہے مگر جمعہ کی نماز ادا نہیں‌ ہوتی۔ اس جگہ پر جمعہ ختم کر کے مرکزی جگہ پر جمعہ شروع کر دیا جائے یا دونوں مقامات پر جمعہ کی نماز جاری رکھی جائے؟

  • سائل: احمد سلطانمقام: اٹک، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2014ء

زمرہ: نماز جمعہ  |  عبادات

جواب:

آبادی بڑھنے کے پیش نظر دونوں مقامات پر نماز جمعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ اچھے پڑھے لکھے خطیب رکھیں جو اختلافی باتوں کے بجائے قرآن وحدیث کی تعلیمات کو پھیلائیں تو امید ہے دونوں مقامات پر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی