Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا شدید سردی میں‌ نماز کے لیے غسل جنابت کے بجائے تیمم کیا جا سکتا ہے؟

کیا شدید سردی میں‌ نماز کے لیے غسل جنابت کے بجائے تیمم کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: غسل   |  تیمم   |  طہارت

سوال پوچھنے والے کا نام: بلال حسین       مقام: سرگودھا، پاکستان

سوال نمبر 3044:
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر غسلِ جنابت فرض ہو لیکن فجر کے وقت (بغیر کسی بیماری کے) سردی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے غسل کرنے کی ہمت نہ ہو تو کیا تیمم کر کے نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

جواب:

بغیر شرعی عذر کے تیمم نہیں کیا جا سکتا۔ محض ٹھنڈے پانی اور سردی کی وجہ سے تیمم کرنے کی اجازت نہیں ہے، پانی گرم کیا جا سکتا ہے اس لیے یہ کوئی شرعی عذر نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-02-05


Your Comments