Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حالت نشہ میں‌ دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

کیا حالت نشہ میں‌ دی گئی طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

موضوع: نشہ آور اشیاء   |  طلاق

سوال پوچھنے والے کا نام: ساجد خان       مقام: مہاراشٹرا، انڈیا

سوال نمبر 3034:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا حالت نشہ میں‌ طلاق دینے سے واقع ہو جاتی ہے؟

جواب:

اگر کوئی شخص حرام نشہ آور چیز اپنی مرضی سے استعمال کرے اور نشہ آ جائے ایسے نشہ میں طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

طلاق السکران واقع.

نشہ کرنے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔

مرغینانی، الھدایۃ، 2 : 329، کراچی

لہذا مذکورہ شخص کو اگر نشہ کی عادت ہے اور اس نے خود نشہ کر کے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے تو واقع ہو گئی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


Your Comments