کیا اسلام میں‌ منگنی کا تصور ہے؟


سوال نمبر:3031
السلام علیکم! اسلام میں‌ منگنی نہیں ہوتی لیکن اگر ماں باپ زبردستی سے کر دیں‌ اور لڑکا یا لڑکی خوش نہیں‌ تو کیا یہ صحیح ہے؟ اور کیا ہمارے علاوہ کوئی اور ہمارے لیے استخارہ نہیں‌ کر سکتا؟

  • سائل: نورینمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: پیغامِ نکاح

جواب:

استخارہ آپ خود کریں یا آپ کے والدین لیکن صرف استخارہ پر نہ رہیں ہو سکتا ہے آپ کو واضح نہ ہو سکے۔ اس لیے لڑکے اور لڑکی والوں کو چاہیے دونوں طرف پوری چھان پھٹک کر لیں تاکہ بعد میں مسئلہ نہ بنے۔ جب تک لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پسند نہ کریں اور رضامندی سے ایک دوسرے کو قبول نہ کریں، نکاح واقع نہیں ہوتا۔ اسلام زبردستی کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
لڑکے اور لڑکی کا شادی سے پہلے ایک دوسرے کو دیکھنا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی