Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا محفل میں اکیلے ذکر خفی کیا جا سکتا ہے؟

کیا محفل میں اکیلے ذکر خفی کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: ذکر

سوال پوچھنے والے کا نام: زاہد رفیع       مقام:

سوال نمبر 3025:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوران محفل ایک شخص بیٹھ کر محفل میں‌ ذکر کر سکتا ہے جیسے سبحان اللہ یا درود شریف کا اکیلے میں ورد کرنا۔ اگرچہ اس کی توجہ محفل میں ہو اور کوئی دوسرا اس کی آواز بھی نہ سن رہا ہو۔

جواب:

محفل کے آداب ہوتے ہیں۔ آپ تلاوت کلام پاک سنیں، نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور واعظ ونصحیت وغیرہ۔ اگر آپ نے اکیلے ذکر کرنا ہے تو پھر محفل میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ لہذا بہتر عمل یہی ہے توجہ سے محفل سنیں، ذکر واذکار بھی محفل والے کی ساتھ ہی کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-01-10


Your Comments