کیا محفل میں اکیلے ذکر خفی کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:3025
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوران محفل ایک شخص بیٹھ کر محفل میں‌ ذکر کر سکتا ہے جیسے سبحان اللہ یا درود شریف کا اکیلے میں ورد کرنا۔ اگرچہ اس کی توجہ محفل میں ہو اور کوئی دوسرا اس کی آواز بھی نہ سن رہا ہو۔

  • سائل: زاہد رفیع
  • تاریخ اشاعت: 10 جنوری 2014ء

زمرہ: تصوف

جواب:

محفل کے آداب ہوتے ہیں۔ آپ تلاوت کلام پاک سنیں، نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور واعظ ونصحیت وغیرہ۔ اگر آپ نے اکیلے ذکر کرنا ہے تو پھر محفل میں آنے کا مقصد کیا ہے؟ لہذا بہتر عمل یہی ہے توجہ سے محفل سنیں، ذکر واذکار بھی محفل والے کی ساتھ ہی کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی