Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - رسول اللہ (ص) کی نبوت کے اعلان سے پہلے نکاح کیسے ہوتے تھے؟

رسول اللہ (ص) کی نبوت کے اعلان سے پہلے نکاح کیسے ہوتے تھے؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: حمزہ رسول       مقام: سیالکوٹ

سوال نمبر 3019:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے نبوت کے اعلان سے پہلے نکاح کیسے ہوتے تھے؟ حضرت رُقیہ اور حضرت کلثوم کے نکاح حضرت عثمان غنی سے پہلے لہب کے بیٹوں سے ہوئے تھے۔ یہ نکاح کیسے ہوئے تھے روشنی فرمائے؟

جواب:

اسلامی قوانین جاری ہونے سے پہلے جو قانون اور قاعدے تھے ان کے مطابق ہی نکاح ہوتے تھے۔ ویسے بھی نکاح ایجاب وقبول ہی ہوتا ہے۔ اس لیے اسلام سے پہلے جو بھی طریقہ تھا اس کے مطابق پڑھے گئے نکاح اسلام نے قائم رکھے۔ آج بھی جو جوڑا اسلام قبول کر لے اس کا پہلے والا ہی نکاح قائم رہتا ہے چاہے ان کا مذہب جو بھی تھا اور طریقہ کار بھی۔ اگر میاں یا بیوی دونوں میں سے ایک اسلام قبول کر لے دوسرے کو دعوت دی جائے گی اگر وہ بھی اسلام قبول کر لے تو ان کا نکاح قائم رہے گا۔ لہذا اسلام کا حکم اسلام قبول کرنے کے بعد لاگو ہوتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ان کا طریقہ کار کیا تھا لیکن جو بھی تھا اس کے مطابق ان کا نکاح قابل قبول تھا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-01-10


Your Comments