Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا عمر رسیدہ خاتون غیرمحرم کے ساتھ عمرہ پر جا سکتی ہے؟

کیا عمر رسیدہ خاتون غیرمحرم کے ساتھ عمرہ پر جا سکتی ہے؟

موضوع: عمرہ

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد سلطان       مقام: اٹک

سوال نمبر 3014:
السلام و علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ مرد و خواتین عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے علماء کرام کی قیادت میں قافلے کی صورت میں جا رہے ہوں اور اگر کسی عورت (جسکی عمر پچاس سال سے زائد ہو) کے ساتھ کوئی محرم نہ ہو تو کیا عالم دین کو محرم و معلم بنا دینا درست ہے؟ کیا اس صورت میں عورت کا عمرہ ادا ہو جائیگا؟

جواب:

محرم کے بغیر عورت حج یا عمرہ یا کسی بھی دوسرے سفر پر نہیں جا سکتی، ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-01-30


Your Comments