مشکوک کمائی والے افراد کے ساتھ قربانی میں شریک ہونا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3011
السلام علیكم! اجتماعی قربانی میں 3 اشخاص کی 6 حصے حلال کمائی کے ہیں اور 1 ایک شخص کی کمائی فلموں کا پوسٹر بنا کر کمائی گئی ہے۔ تو کیا اس صورت میں ان 4 اشخاص کی 7 حصوں والی قربانی جائز ہو گی؟

  • سائل: محمد انور قادریمقام: ممبئی
  • تاریخ اشاعت: 02 جنوری 2014ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

اب ہمیں یہ معلوم نہیں کہ کس طرح کی فلمیں ہیں جن کے پوسٹر وہ بناتا ہے؟ اگر تو اصلاح اور تعلیم وتربیت پر مبنی فلمیں ہیں پھر تو درست ہے۔ اس کے برعکس اگر بے حیائی اور برائی پر مبنی فلموں کے پوسٹر بناتا ہے تو کمائی جائز نہیں ہے۔ جب آپ کو معلوم ہو کہ فلاں بندے کی کمائی حرام ہے تو اس کو قربانی میں شامل نہ کریں چونکہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے، اور جہاں تک حصوں کی تقسیم کا تعلق ہے تو چار لوگوں میں سے تین بندے دو دو حصے ڈال لیں ایک بندہ ایک حصہ ڈال کر سات حصے پورے کر لیں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا قربانی کے جانور گائے میں سے 6 حصے ہو سکتے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی