Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عید کے دن فوتگی ہو جانے پر لواحقین کو عید مبارک دینا کیسا ہے؟

عید کے دن فوتگی ہو جانے پر لواحقین کو عید مبارک دینا کیسا ہے؟

موضوع: نماز عیدین

سوال پوچھنے والے کا نام: شجاعت کاظمی       مقام: راوالپنڈی

سوال نمبر 2994:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عید کے دن اگر وفات ہو جائے تو لواحقین کو عید کی مبارک دینے کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟

جواب:

اگر کوئی عید والے دن وفات پا جائے تو لواحقین کو عید مبارک دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ یہ کوئی اظہار خوشی کا کلمہ نہیں ہے بلکہ عید مبارک تو ایک دعائیہ کلمہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-01-10


Your Comments