کرسی پر نماز پڑھتے وقت کیا جوتے پاؤں کے نیچے رکھ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:2971
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم نے گھر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنی ہو یا قرآن پڑھنا ہو تو جوتے اتار کر علیحدہ رکھنے چاہیے یا جوتے اتار کر اس پر پاوں رکھ لینے چاہیے۔ نماز پڑھتے دوسری رکعت بیٹھ کر پڑھنے سے کیا نماز ہو جائے گی۔

  • سائل: محمد شفقت محمودمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 30 دسمبر 2013ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

اگر آپ کے جوتے پاک صاف ہیں پھر تو چاہے آپ پہنے رکھیں یا اتار کر اوپر پاؤں رکھیں، جیسے آپ کی مرضی کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اگر جوتے گندے ہیں تو ان کو اتار کر علیحدہ رکھنا ضروری ہے۔ کیونکہ نماز اور قرآن پاک پڑھنے کےلیے جسم اور لباس کا پاک ہونا ضروری ہے۔

اگر بغیر شرعی عذر کے فرض یا واجب نماز میں قیام چھوڑیں گے تو نماز نہیں ہو گی، کیونکہ فرض اور واجب نماز میں قیام بھی بالترتیب فرض اور واجب ہوتا ہے۔ لہذا ان میں ایک رکعت میں بھی قیام بلا مجبوری چھوڑے گا تو نماز نہیں ہو گی یعنی ان میں کوئی بھی رکعت بیٹھ کر نہیں پڑھے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی