Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا پلاٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خرید وفروخت کرنا جائز ہے؟

کیا پلاٹ کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی خرید وفروخت کرنا جائز ہے؟

موضوع: خریدو فروخت (بیع و شراء، تجارت)

سوال پوچھنے والے کا نام: وہاب الدین       مقام: پاکستان

سوال نمبر 2964:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ خریدا ہے، اب مارکیٹ میں اس کی قیمت بڑھ گئی ہے اور میں بیچنا چاہتا ہوں۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اس کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے کیونکہ ابھی پلاٹ نہیں ملا ہے۔ اس رجسٹریشن کے ذریعے پلاٹ ملیں گے بذریعہ قرعہ اندازی۔ جس کے پاس یہ رجسٹریشن نہیں ہو گی وہ پلاٹ نہیں حاصل کر سکے گا۔ اس سرٹیفیکٹ کی فروخت کا مطلب ہے کہ آپ حق شمولیت فروخت کر رہے ہیں۔

جواب:

اب اس کی قمیت ہمیں معلوم نہیں کہ کتنی ہے لیکن آپ نے خریدا ہے تو بیچ بھی سکتے ہیں کیونکہ قرعہ اندازی کے لیے پہلے کوئی نہ کوئی تو ڈاکومنٹس ہونے چاہیں جو ثبوت ہوں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ رجسٹریشن کے نام پر بھی مناسب قیمت پر فائل فروخت کرنی چاہیے یہ نہیں کہ رجسٹریشن کے نام پر اندھیر نگری مچا رکھی ہو اور لوٹ مار کا سلسلہ چلایا ہوا ہو۔ لہذا مناسب قیمت پر فائل خریدنا اور بیچنا جائز ہے ورنہ ناجائز۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-29


Your Comments