غوث زماں، محبوب سبحان اور شہباز لامکان کے لغوی اور اصطلاحی معانی کیا ہیں؟


سوال نمبر:2954
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ موجودہ دور میں یا پچھلے سو سال میں کوئی ایسی اللہ کی محبوب شخصیت گزری ہے جس کو غوث زماں، محبوب سبحان اور شہباز لامکان کہا جا سکتا ہے؟ کیا یہ صفات سرکار غوث زمان کے علاوہ بھی کسی اور کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں؟ اور غوث زماں، محبوب سبحان اور شہباز لامکان کے لغوی اور اصطلاحی معانی کیا ہیں؟ قرآن اور احادیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر عوام الناس میں پھیلی ے چینی دور فرما کر صحیح رہنمائی فرمائیں۔

  • سائل: محمد فخر عالم فیضی قادریمقام: فجی
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

لغوی معنی

  • غوث: فریاد کو پہنچانے والا، اہل اسلام میں ولایت الہی کا ایک درجہ۔
  • زمان : وقت، زمانہ، ساعت۔
  • محبوب: پیارا، دوست، محبت، معشوق، دلدار، منظور نظر، دل ربا۔
  • شہباز: بازوں کا بادشاہ، شاہی باز، بڑا باز۔
  • لامکان: جہاں مکان بھی نہیں، عرش معلی سے بھی آگے۔
  • سبحان : پاک۔ اللہ تعالی کا صفاتی نام

اصطلاحی معنی

  • غوث زمان زمانے کی فریاد کو پہنچنے والا۔
  • محبوب سبحان اللہ تعالی کا پیارا۔
  • شہباز لامکان عرش معلی سے بھی آگے پہنچ رکھنے والا

یہ القابات قرآن وحدیث میں استعمال نہیں ہوئے نہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےلیے صحابہ کرام نے بولے،نہ صحابہ کرام کےلیے بولے گئے،نہ ہی قرآن وحدیث کی ترکیب ہے۔ یہ سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے چاہنے والوں نے ان کے لیے استعمال کیے ہیں۔ اس لیے ان کا استعمال کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی