کیا امام مہدی اور عیسی علیہما السلام ایک ہی زمانہ میں آئیں‌ گے؟


سوال نمبر:2950
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کو امام مہدی علیہ السلام کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے سنا جس میں انہوں نے کہا کہ مہدی علیہ السلام اور عیسی علیہ السلام ایک زمانہ میں‌ ہونگے یہ سمجھ میں‌ نہیں‌ آیا جب کہ حدیث کچھ اور کہتی ہے؟

  • سائل: محمدیہ روشنامیہمقام: حیدر آباد
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: عقائد

جواب:

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی ریسرچ کی بنیاد پر قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنا مؤقف بیان کیا ہے۔ اس لیے آپ بھی صرف ایک ہی حدیث پڑھ کر اپنی رائے نہ قائم کر بیٹھیں۔ سب سے پہلے تو اس موضوع پر ان کے مکمل خطبات سنیں اور پھر اس موضوع پر لکھی گئی کتابیں پڑھیں، ان شاء اللہ امید ہے آپ کا ذہن مطمئن ہو جائے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
حضرت امام مہدی علیہ السلام کی آمد کا زمانہ کونسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی