جواب:
آج کل کچھ خارجیت زدہ لوگ جو مسئلے آج تک اختلافی نہ تھے ان میں اختلاف پیدا کر کے امت کو منتشر کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا ہمیں دل ودماغ کی آنکھیں کھول کر قرآن وحدیث کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اگر خود کچھ سمجھ نہ آئے تو اہل علم صحیح العقیدہ کے پاس جانا چاہیے تاکہ ایمان بھی محفوظ رہ سکے اور مسئلہ بھی حل ہو جائے۔ ہمیں معلوم نہیں آپ نے یہ معلومات کہاں سے لی ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پہلے تینوں خلفائے راشدین کی نماز جنازہ میں شامل نہیں تھے۔ بہرحال یہ بات درست نہیں ہے۔ کیونکہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ پہلے تینوں خلفائے راشدین یعنی حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی نماز جنازہ اور تدفین کے عمل میں شامل تھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔