Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - دھوئے ہوئے کپڑوں پر منی کے داغ رہنے سے کیا کپڑے پاک ہیں؟

دھوئے ہوئے کپڑوں پر منی کے داغ رہنے سے کیا کپڑے پاک ہیں؟

موضوع: طہارت   |  منٰی

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عثمان اکرام       مقام: پاکستان

سوال نمبر 2942:
السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کپڑوں پر منی یا وزی لگی ہو اور وہ دھونے والے کپڑوں میں رکھے ہوں اور ملازمہ اس کو مشین میں‌ ڈال کے یا پانی کے نیچے دھو دیئے لیکن جب سوکھنے پر پہنتے وقت دیکھا تو داغ وہیں لگے تھے اب پتا نہیں‌ اس نے مل کے دھوئے یا صرف پانی سے نکال لیے یا کسی بھی وجہ سے وہ داغ رہ گئے تو کیا کپڑے پاک ہونگے یا ناپاک ہونگے؟

جواب:

اگر اچھی طرح مل کر دھونے سے بھی منی یا وذی کے صرف داغ باقی رہ جائیں تو کپڑا پاک ہو جاتا ہے، اجزاء باقی نہیں رہنے چاہیں، نشانات کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یعنی جس داغ کو مٹانا مشکل ہواس کے رہ جانے سے بھی کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-18


Your Comments