Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - (میرا جتنی عورتوں‌ سے نکاح ہوگا ان کو طلاق) کہنے والا کبھی نکاح‌ کر سکتا ہے؟

(میرا جتنی عورتوں‌ سے نکاح ہوگا ان کو طلاق) کہنے والا کبھی نکاح‌ کر سکتا ہے؟

موضوع: نکاح   |  طلاق

سوال پوچھنے والے کا نام: فرید شاہ       مقام: پشاور

سوال نمبر 2928:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی نے ایسے کہا ’’میرا جتنی عورتوں سے نکاح ہوگا ان کو طلاق ہو پھر بولا تین دفعہ طلاق ہو‘‘ کیا ایسا آدمی زندگی میں‌ کبھی کسی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:

ایسا آدمی ساری عمر میں جب بھی نکاح کرے گا تو اس کی بیوی کو تین طلاقین واقع ہو جائیں گی۔ اس لیے بہتر ہے نکاح ہی نہ کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-04-19


Your Comments