کیا آج بھی اسلامی ممالک جنگ کے دوران دور نبوی کی طرح مجرموں کو قید کریں گے؟

سوال نمبر:2921
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا آج بھی اسلامی ممالک جنگ کے دوران دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح مجرموں کو قید کریں گے اور انہیں اسی طرح غلام بنائیں گے؟

  • سائل: عدنان انصاریمقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

زمرہ: جہاد

جواب:

اسلام نے تو غلامی کا تصور ختم کر دیا ہے۔ جو بھی کفارہ دیکھ لیں اس میں غلام آزاد کرنے کا اختیار ضرور پایا جاتا ہے۔ آج کل اس طرح کی جنگیں نہیں رہیں نہ ہی وہ دور ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں جنگی قیدی بنیں بہرحال جو لوگ بھی ہونگے ان کو دونوں طرف تبدیل کر لیا جائے گا۔ یعنی اپنے قیدیوں کو آزاد کروانے کے لیے دشمن کے لوگوں کو بھی آزاد کر دیا جائے گا نہ کہ غلام بنایا جائے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا اسلام میں‌ لونڈیوں سے بغیر شادی کے جماع کی اجازت تھی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟