Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نادِ علی کیا ہے؟

نادِ علی کیا ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: شاہد علی       مقام: نا معلوم

سوال نمبر 2918:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نادِ علی کیا ہے؟ ناد علی کا شان نزول اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ برائے مہربانی حوالہ جات کی روشنی میں اس کا تفصیلی جواب دیں۔

جواب:

ناد علی کے لفظی معنی ہیں علی کو بلاؤ یا ان سے مدد طلب کرو۔ ناد امر کا صیغہ ہے جس کے معانی ہیں پکار، دعوت، عزیمت، بلاوا، منادی، دہائی۔ ناد علی ایک دعا ہے۔ جس کا پڑھنا جائز ہے۔ یہ معلوم نہیں کس نے لکھی ہے، کب لکھی گئی ہے بہر حال اس میں ایسی چیز نہیں جو پڑھنی جائز نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-11-16


Your Comments